.
کھیل پل میں اُلٹ بھی جاتا ھے
بھاؤ دل کا یہ گھٹ بھی جاتا ھے
پیار اک قرض ھے خدا کی قسم
اور یہ لوگوں میں بٹ بھی جاتا ھے
زندگانی سراب سی ھے حضور
ایک پردہ ھے ہٹ.. بھی جاتا ھے
وصل چلتا ھے ساتھ ساتھ مگر
درمیاں ھجر ڈٹ بھی جاتا ھے
ھم سے ملنے کی جستجو تو کرو
فاصلہ ھے سمٹ بھی جاتا ھے
آپ نے ٹھیک ہی کہا تھا جناب
وقت کاٹو تو کٹ بھی جاتا ھے
عشق کو روک لو ابھی کہ بتول
یہ مسافر پلٹ بھی جاتا ھے
فاخرہ بتول
بھاؤ دل کا یہ گھٹ بھی جاتا ھے
پیار اک قرض ھے خدا کی قسم
اور یہ لوگوں میں بٹ بھی جاتا ھے
زندگانی سراب سی ھے حضور
ایک پردہ ھے ہٹ.. بھی جاتا ھے
وصل چلتا ھے ساتھ ساتھ مگر
درمیاں ھجر ڈٹ بھی جاتا ھے
ھم سے ملنے کی جستجو تو کرو
فاصلہ ھے سمٹ بھی جاتا ھے
آپ نے ٹھیک ہی کہا تھا جناب
وقت کاٹو تو کٹ بھی جاتا ھے
عشق کو روک لو ابھی کہ بتول
یہ مسافر پلٹ بھی جاتا ھے
فاخرہ بتول
