The Poetry Collections: Qemti Baten..

Hot

Post Top Ad

Your Ad Spot
Showing posts with label Qemti Baten... Show all posts
Showing posts with label Qemti Baten... Show all posts

Wednesday, 16 February 2022

Apni kam tankhwa pay gham na karen

February 16, 2022

 

اپنی کم تنخواہ پر غم نا کریں ہوسکتا ہے آپ کو رزق کے بدلے کچھ اور دے دیا گیا ہو
ایک بڑے محدث فقیہ اور امام وقت فرماتے ہیں کہ
 
Salary

○ ليس شرطا أن يكون الرزق مالا قد يكون الرزق خلقا أو جمالا
رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت اچھا اخلاق یا پھر حسن و جمال دے دیا گیا ہو
 
○ قد يكون الرزق عقلا راجحا زاده الحلم جمالا وكمالاً 
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت میں عقل و دانش دے دی گئی ہو اور وہ فہم اس کو نرم مزاجی اور تحمل و حلیمی عطا دے 
 
○ قد يكون الرزق زوجا صالحا أو قرابات كراما وعيالا 
یہ بھی تو ہو سکتا ہےکہ کسی کو رزق کی صورت میں بہترین شخصیت کا حامل شوہر یا بہترین خصائل و اخلاق والی بیوی مل جاے مہربان کریم دوست اچھے رشتہ دار یا نیک و صحت مند اولاد مل جائے
 
○ قد يكون الرزق علما نافعا قد يكون الرزق أعمارا طوالا 
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت علم نافع دے دیا گیا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُسے رزق کی صورت لمبی عمر دے دی گئی ہو
 
○ قد يكون الرزق قلبا صافيا يمنح الناس ودادا ونَوالا
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا پاکیزہ دل دے دیا گیا ہو جس سے وہ لوگوں میں محبت اور خوشیاں بانٹتا پھر رہا ہو
 
○ قد يكون الرزق بالا هادئا إنما المرزوق من يهدأ بالا
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ذہنی سکون دے دیا گیا وہ شخص بھی تو خوش نصیب ہی ہے جس کو ذہنی سکون عطا کیا گیا ہو
 
○ قد يكون الرزق طبعا خيّرا يبذل الخير يمينا وشمالا
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت نیک و سلیم طبع عطاکی گئی ہو۔ وہ شخص اپنی نیک طبیعت کی وجہ سے اپنے ارد گرد خیر بانٹتا پھرے
 
○ قد يكون الرزق ثوبا من تقى فهو يكسو المرء عزا وجلالا
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت تقوٰی کا لباس پہنا دیا گیا ہو اور اس شخص کو اس لباس نے عزت اور مرتبہ والی حیثیت بخش دی ہو
 
○ قد يكون الرزق عِرضَاً سالماً ومبيتاً آمن السِرْبِ حلالاً
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا عزت اور شرف والا مقام مل جائے جو اس کے لئے حلال کمائ اور امن والی جائے پناہ بن جائے
 
○ ليس شرطا أن يكون الرزق مالا كن قنوعاً و احمد الله تعالى
○ پس رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں جو کچھ عطا ہوا .اس پر مطمئن رہو
اور اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے رہو.
.

Read More

Sunday, 23 October 2016

Mohabat ko. .

October 23, 2016
.

محبت کو انا اور بے رخی کے 

سرد خانے میں کبھی مت ڈالیں 

کیونکہ 

اگر ایک دفعہ یہ منجمد ہوجائے تو

 تلافی کی دھوپ بھی اس کو پگھلا نہیں سکتی

.
Read More

Thursday, 27 November 2014

Aaina....

November 27, 2014

.

میرے پاس ایک آئینہ ہے اس آئینے میں ایک بہت بڑا کمال ہے .
اس میں دیکھنے والے کو اپنے تمام عیب اپنے پیشانی پر لکھے نظر آتے ہیں


*
میں یہ آئینہ لوگوں کو دکھایا کرتا ہوں .
لوگ اس میں اپنے چہرے پر لکھے عیب پڑھتے ہیں

 اور شرمسار ھوتے ہیں .
مجھے
ان کی شرمساری پر

 ایک اندرونی مسرت کا احساس ہوتا ہے .

وہ لوگ
مجھ سے آنکھیں چراتے ہیں .

 پچھلی رات ایک عجیب واقعہ پیش آیا.

میں آئینے کو ایک کپڑے سے صاف کر رہا تھا...

 اچانک پہلی بار بے خیالی میں....
 میری نظر آئینے پر پڑی .
میرے ہاتھ سے
آئینہ چھوٹ کر زمین پر جا گرا .
آئینے میں
جو چہرہ نظر آیا .....

اس پر اتنے عیب لکھے نظر آئے 
کہ
 چہرہ چھپ کر رہ گیا تھا....
. سیاہ الفاظ کے پیچھے


.

**************

* .
Read More

Monday, 24 November 2014

Jis Ko...

November 24, 2014

.
جس کو بہکنا یا راستہ بدلنا ہوتا ہے ۔
 وُہ پابند راہوں میں بھی سبیل بنا لیتا ہے۔ 
جو راستے میں چھوڑ جانے کے خوگر ہوں ۔ 
اُنہیں مُحبت کے مقابر میں ....
قید نہیں کیا جا سکتا ۔
 مُحبت حصّار ہے
 لیکن
 بےجا پابندیاں بھی
 بغاوت کو جنم دیتی ہیں -
چاہے 
یہ جذبوں کی بغاوت ہو 
یا
 رسموں کی
 
..
Read More

Saturday, 22 November 2014

Mohabat ka jawab

November 22, 2014


.
محبت

محبت کا جواب محبت نہیں عزت ہوا کرتی ہے۔۔۔۔
چاھے وہ محبت دے کر کی جائے۔۔ یا چھپا کر۔۔
۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
Read More

Ahsas..

November 22, 2014
.
ﺍﺣﺴﺎﺱ
  
ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺭﺷﺘﮧ ﮨﻮ ﯾﺎ ﺍُﺱ ﺭﺷﺘﮯ ﺳﮯ ﺑﻨﺪﮬﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ, 
 
ﺗﮑﻠﯿﻒ ﺗﻮ ﺳﮩﮧ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺗﺬﻟﯿﻞ ﻧﮩﯿﮟ
 
.
Read More

Reshate...

November 22, 2014

.
 رشتے

انسان کی زندگی میں رشتے درختوں کی مانند ہوتے ہیں.....
.بعض اوقات ہمیں احساس تک نہیں ہو پاتا .....
اور ہم اپنی چھوٹی چھوٹی ضرورتوں کی خاطر......
 انہیں کاٹتے چلے جاتے ہیں.....
 اور أخر کار ایک گھنے سائے سے ......
خود کو محروم کردیتے ہیں ۔
 
.
Read More

Wednesday, 19 November 2014

FERAAQ..

November 19, 2014

.

.
کِسی کو پورا کا پورا جان لینے کی کوشِش
 اصَل میں فِراق ہَے،
 نہ جاننے تَک اشتیاق ہَے
 اور اُس کے بعد....
  سب خاک ہَے بَس خاک ہَے !
 
.
......
 
Read More

Yaqeen...

November 19, 2014


.
یقین

اگر آپ

دل کی گہرائی سے .....
یہ یقین رکھتے ہیں
 کہ آپ حق پر ہیں تو....
 اپنا راستہ بنانے کیلئے....
 پوری قوت سے لڑائی لڑیں....
 یاد رکھیں ......
صرف مردہ مچھلی ہی.....
 پانی کے ساتھ بہتی ہے .
 
.
.....................
.
Read More

Friday, 14 November 2014

Reshte

November 14, 2014
.
 رشتے
.
رشتے بچانے کے لئے انا مارنا ضروری ہے... 
مگر عزت نفس نہیں 
ورنہ
 رشتے ایسے باقی رہ جاتے ہیں....
 جیسے روح کے بنا آدمی.. 
جسم تو ہوتا ہے
 مگر
  اس میں جان نہیں رہتی..
 
.
Read More

Thursday, 13 November 2014

جو وہ چاہے۔

November 13, 2014
.
.
.
جب من مندر ہوتا ھے تو۔۔۔۔
 صنم رُوٹھ جانے کا احتمال
 بہر طور رہتا ھے
اِس لیے کہا
من مسجد بنا لو۔۔۔۔۔۔۔
 رب راضی کر لو
ایک فانی انسان کے لیے۔۔۔۔۔۔
 تیری آنکھوں کے دروازے۔۔۔۔
 کُھل گئے ہیں
تُو چھم چھم رو رھا ھے۔۔۔۔۔
 لیکن۔۔۔۔۔۔۔
 کیا کبھی اپنے رب
کی یاد میں بھی۔۔۔۔۔۔۔
 تیری آنکھوں کے بند ٹُوٹے ہیں
تیرے دل کے کواڑ کُھلے ہیں ؟
دل میں پریتم بسائے گا۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ تو یہی حال ہو گا
اور اگر۔۔۔۔۔
 پروردگار کو بسائے گا۔۔۔۔۔۔
 تو سدا شاد رہے گا
فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ھے
مِٹا کر اپنی ہستی کو۔۔۔۔۔۔
 سراسر جُستجو ہو جا
جو تُو چاہے گا۔۔۔۔۔۔
 وہ ہو گا ۔۔۔۔۔
جو وہ چاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
   وہ تُو ہو جا
 ۔
Read More

Wednesday, 12 November 2014

انا اور محبت۔۔۔

November 12, 2014

۔
۔
انا تعلق توڑنے کے بہانے ڈھونڈتی ہے
 اور
 محبت تعلق نبھانے کے!
انا بھٹکنے کے بہانے دیتی ہے
 اور
 محبت راہ پر لانے کے!
انا تنہا کرواتی ہے ہے 
اور
 پھر تنہا کر کے مارتی ہے!
جبکہ
محبت خلوت کو بھی جلوت بنانے کے۔۔۔۔۔۔
ہنر سے آراستہ ہوتی ہے. 
اور تھامے رکھتی ہے!
انا سزا دلواتی ہے
محبت معاف کرتی ہے
انا چھینوا لیتی ہے
محبت بخش دیتی ہے

انا کی عزت نفس نہیں ہوتی 
جبکہ محبت کی عزت نفس ہوتی ہے
انا ترس و ہمدردی گوارہ کرتی ہے!
 محبت انا تو پامال کرواتی ہے 
مگر
 یہ ترس اور ہمدردی کو۔۔۔۔۔۔
 بطور ہتھیار استمعال نہیں کرتی. 
یہ کسی فقیر کو بھی دلواہے تو۔۔۔۔۔۔
 اس پر ترس جان کر نہیں
بلکے اسکا حق جان کر۔۔۔۔۔
 مان و محبت سے۔۔۔۔۔۔۔
 اسکا حق ادا کرواتی ہے!
محبت عرش کا، 
عرش والے کا جذبہ و عطا ہے!
انا
 عرش والے تک نہ پہنچ پانے کی۔۔۔۔۔۔۔
 راہ میں مزاحمت ہے!
اللہ پاک ہمیں اپنی خالص محبت عطا فرمایں
 اس میں اضافہ فرمایں، 
پل پل انا سے محفوظ ۔۔۔۔۔۔
اپنی محبت کی چادر میں
 اور
  محبت سے ڈھانپیں رکھیں
  اللہ ہمّ آمین!

۔
Read More

کاش۔۔۔

November 12, 2014
 
 
 
 ۔
 
 
.
کتنے ہی خیالات......
 جگنووں کی طرح ......
دماغ کی تاریکیوں میں آتے ہیں ،
جگمگاتے ہیں ،
مگر پھر فوراً بجھ جاتے ہیں ۔
میں انھیں پکڑنے کے کئی کوشش کرتا ہوں ۔
ان میں سے کبھی کوئی جگنو ہاتھ آیا تو آیا۔
نہیں تو یہ عمل رات بھر جاری رہتا ہے۔
صبح کے اجالے میں جب یہی جگنو
تتلی بن جاتے ہیں تو اور زیادہ دلفریب لگتے ہیں ۔
میں بے اختیار ۔۔۔۔۔۔
اپنی ہتھیلیاں ان کے آگے پسار دیتا ہوں،
لیکن
تب بھی کوئی تتلی کہاں میری ہتھیلی پر آکر بیٹھتی ہے۔
کاش!
تاریک شب اور دراز ہو جائے،،،،
تاکہ میں کسی جگنو جیسے جگمگاتے خیال کو گرفت میں لاسکوں
 .
Read More

Sunday, 9 November 2014

اعتبار

November 09, 2014
۔

جھوٹ کے درختوں پر
اعتبار کی چڑیا
لوٹ کے نہیں آتی ____!
۔
Read More

Mati

November 09, 2014


نہ پوچھو ذات ۔۔۔۔۔۔  سب مٹی
 
Mati


پہچان

آدم کو مٹی سے بنایا ہے
 تو ہر آدمی مٹی سے بنا ہے
 اور ہم مٹی کو مٹی میں دفن کر دیتے ہیں۔
ایک حسین مورتی جس کے
 حسن پر سبھی لوگ جان دیتے ہیں 
اور والہ وشیدا بنے رہتے ہیں۔۔۔۔

 اصل میں مٹی کے ذرات سے مرکب ہے۔
محبت کی شراب پینے والے
 جس پیالے میں شراب پیتے ہیں۔۔۔۔۔
 وہ پیالہ اس مٹی سے بنتا ہے۔

قدرت کی کرشمہ سازی بھی کیا خوب ہے کہ۔۔۔۔
 ایک ہی مٹی سے مختلف شکلیں بناتی رہتی ہے۔
 اور پھر اس مٹی میں ملا کر مٹا دیتی ہے 
اور پھر بنا دیتی ہے۔
 
تخلیق کے اس عمل میں واضع نشانیاں ہیں ۔۔۔۔۔
جو فی الواقع خالق کائنات کو جاننا
 اور پہچاننا چاہتے ہیں۔

آدم کی افتاد طبع بھی عجیب ہے کہ۔۔۔۔۔

 اس نے چمک دمک رکھنے والی ۔۔۔۔
شراب نہروں کی جنت میں
ویران چھوڑا  
 قسم قسم کے پھولوں
اور
 باغوں میں پرندوں کی چہکار کو بھی خیر باد کہہ دیا۔
 آدم کسی ایک بات یا ایک چیز پر قانع نہیں رہتا۔
 اس کا جنت میں رہتے رہتے جب جی گھبرانے لگا 
تو اسے چھوڑ کر زمین پر آ گیا۔ 
اس کے مزاج میں ہر آن اور ہر لمحہ تغیر اور تبدل ہے۔۔۔

نہ پوچھو ذات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب مٹی
میری اوقات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب مٹی


۔
Read More

کہ وہ اللہ تمہیں کبھی بھی نہیں بھلاتا۔

November 09, 2014
۔
بن قییم رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں: 
 اگر اللہ تعالیٰ پردے ہٹا کر بندے کو دکھا دے کہ ۔۔۔۔۔۔
وہ اپنے بندے کے معاملات سھارنے کیلئے۔۔۔۔۔۔
 کیسی کیسی تدبیریں کرتا ہے
 اور
 وہ اپنے بندے کی مصلحتوں کی کیسی کیسی حفاظتیں کرتا ہے۔ 
اور وہ کس طرح اپنے بندے کیلئے ۔۔۔۔۔۔
اُس کی ماں سے سے بھی زیادہ شفیق ہے،
 تب کہیں جا کر بندے کا دل اللہ کی محبت سے سرشار ہوگا، 
اور تب کہیں جا کر بندہ اپنا دل اللہ کیلئے قربان کرنے پر کمر بستہ ہوگا۔
تو پھر اگر دُنیا کے تمہیں غموں نے تھکا دیا ہے تو کوئی غم نا کریں، ہو سکتا ہے اللہ تمہاری دعاؤں کی آواز سننے کا خواہاں ہو۔ تو پھر رکھیئے سر کو سجدے میں اور کہہ دیجیئے جو کچھ دل میں ہے۔ اور بھول جائیے سب غموں اور مصیبتوں کو کہ وہ اللہ تمہیں کبھی بھی نہیں بھلاتا۔!
Read More

رب سے محبت اور عبادت میں فرق

November 09, 2014
 
 
 
.
رب سے محبت اور عبادت میں اک ذرا سا فرق یه هے
.
عبادت کرنے والا اپنی زات کے لیے مگن هوتا هے.
 محبت کرنے والا محبوب کی زات میں.......
محبت کرنے والا مخلوق کی خدمت میں لگ جاتا هے. 
اور
 عبادت والا اپنی میں... 
بات بس سمجنے کی هے، الجنهے کی نہیں..! 
 
 
  دعا آزر
                  ۔                    
Read More

راستہ

November 09, 2014
.

.
*
.
راستہ ایک ھی ھوتا ھے٬٬٬٬٬.
اس پر انسان ایک وقت تک چلتا ھے.

اور پھر
آخر وە واپس اپنے قدموں کے نشانوں پر لوٹتا ھے. 

جو ببول اُگا کر جاتے ھیں . 
اُنہیں لہولہان کرنے والے کانٹے ھی ملتے ھیں.
اور
جنہوں نے پُھول بکھیرے ھوتے ھیں .
  " اُن مہربانوں کا انتظار گلستان کرتے ھیں " 
 
.
***********
Read More

Thursday, 6 November 2014

محبت

November 06, 2014

.
*
  محبت
محبت اندھی ہی سہی پھر بھی دلکش ہے۔۔۔۔
پاس ہے تو ہر طرف حسین رنگ بکھیر دیتی ہے ۔۔۔
جدائی میں ان حسین یادوں کے سہارے ذندگی گزر جاتی ہے۔۔۔۔
محبت شکوہ نہیں ہوتی۔۔۔محبت میں لالچ ہو وہ محبت نہیں ہوتی۔۔۔
محبت غیروں کو بھی اپنا بنانے کا ھنر جانتی ہے۔۔۔
محبت جہاں ہو ہر انداز میں اپنی موجودگی کا احساس دیتی ہے۔۔
محبت کسی زباں کی محتاج نہیں۔۔۔یہ ہر انداز میں بولتی ہے۔۔
اگر محبت دیکھنی ہے تو تو ماں کی آنکھوں میں دیکھو۔۔۔۔
وہ بچے کی زباں ہر عمر میں سمجھ جاتی ہے۔۔۔۔
اپنی اولاد کے لیئے خوشی خوشی اپنی ھستی قربان کر دیتی ہے۔۔۔اور
وہی اولاد جب نافرمانی کرتی ہے تو اس کا ظلم بھی ھنس کر سہہ جاتی ہے۔۔

 ٭
محبت دیکھنی ہو تو محبوب کی آنکھوں میں دیکھو۔۔۔۔
جس کی آنکھوں میں اپنا عکس سب سے خوبصورت نظر آتا ہے۔۔۔۔
محبت شخصی جزبہ نہیں۔۔۔محبت کے رنگ تو کائینات کے ہر رنگ میں ہے

ہر رشتے میں ہے۔۔۔
محبت بھی پانی کی طرح شفاف بےرنگ ہے۔۔۔
محبت میں خیانت محبت کا رنگ بدل دیتی ہے۔۔۔۔
محبت کا صرف ایک ہی خدا ہوتا ہے۔۔
جس کے لیئے سارا جہاں کی محبت پھیکی پڑجاتی ہے،
اسے عشق کہتے ہیں۔۔۔
عشق محبت کی آخری حد۔۔
وہ ملے نہ ملے محبوب کی چاھت کم نہیں ہوتی۔۔۔
اس کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ۔۔
جب تک وہ دل کو پاش پاش کر کے ھوا میں نہ اڑا دے۔۔
لیکن یہ بھی حقیقت ہے۔۔۔کہہ
ایک بار دل کو ریزہ کرنے والا ،
بھروسہ توڑنے والا۔۔۔۔۔۔
اپنی جگہ دوبارہ بنانے میں ناکام رہتا ہے۔۔۔
۔
ازقلم ۔۔۔۔کرن مہک۔۔
Read More

Sunday, 2 November 2014

درد ملا کس سے

November 02, 2014

.
چوٹ درد نہیں دیتی بلکہ درد یہ بات دیتی ہے کہ چوٹ ملی کس سے.

عجیب لوگ ہیں ہم بھی ، کہیں کوئی پہاڑ اٹھا کر مار دے تو بھی درد نہیں ہوتا .
اور
کہیں کوئی گلاب کی پتی لگنے پر بھی چیخ اٹھتا ہے .


جہاں تک میں سمجھ پایا ہوں چوٹ درد نہیں دیتی بلکہ درد یہ بات دیتی ہے کہ چوٹ ملی کس سے.
........ .
Read More

Post Top Ad

Your Ad Spot