.
کرشمہ گر
آ میرے گرد گھوم بن کے دھواں
مجھ کو خود میں لپیٹ
مجھ کو سمیٹ
میں ہوں خالی سلیٹ
لکھ مجھ پر
ایک تحریر
ایسی اِک تحریر
جو مقدس ہو آیتوں کی طرح
میں جسے پڑھ نہ پاوں تو چُھو لو
بھیگی پلکوں سے
نرم پوروں سے
دل میں وہ روشنی اُتار سکوں
آ مرے گرد گھوم بن کے دھواں
تاکہ میں زندگی گزار سکوں
.