.
ھیپی ویلینتائین ڈے
ویسے تو ویلنٹائن ڈے اک تکلف ہی ہے ۔ اور غور کریں تو اس سے لطف اندوز ہونے کے لئے غیر شادی شدہ ہونا ضروری ہوتا ہوگا ۔ لیکن مشرقی خواتین کا ویلنٹائن صرف اور صرف ان کا شوہر ہی ہوا کرتا ہے۔ اگر اس ایک دن شوہر کی خوبیوں کا سوچتے ہوئے ان کئ قربانیوں اور احسانات کا شکریہ ادا کیا جائے ان کو کوئ اچھا سا تحفہ دے دیا جائے اگر پلے کچھ نہ ہو تو مسکراہٹ اور پھول سب سے اچھا تحفہ ہیں۔ ان کی پسند کا لذیذ سا کھانا بنا کر اور خود بھی تیار ہوکر ان سے تجدید وفا کی جائے تو یقیناً وہ سارا جہاں بھول جائیں گے۔
پھر آپ کی آنکھ کھل جائے گی
اگر میں اپنی ازدواجی زندگی پر غور کروں اور وہ سب باتیں پس پشت ڈال دوں جن کا تعلق مستقبل یا ماضی سے ہے۔ اور جو خواب یا خواہشیں تسکین یا خوشی کی بجائے صرف معاشی اور معاشرتی ترقی سے وابستہ ہیں تو مجھے یہ سب دکھنے اور محسوس ہونے لگتا ہے ۔۔
مثلاً ۔۔ میں سورہی ہوں مجھے ناشتے کے لئے کبھی بھی جگایا نہیں جاتا آیا میری نیند نہ خراب ہو ۔
میں بیمار ہوں تو چائے میرے بیڈ پر آجاتی ہے اور میں شرمندہ شرمندہ سی ناشتہ کرتے ہوئے سوچتی ہوں کہ یہ قرض کیسے اتارا جائے گا کیوں کہ فرض ہی ایسا قرض ہے جو صرف آپ ہی چکائیں گے۔
میں کچن میں کام کررہی ہوں اچانک ہی شوہر صاحب لاکھ منع کرنے کے با وجود ساتھ میں ہاتھ بٹانا شروع ۔ کسی بھی طرح باز نہ آنے پر ان کا یہ جواز کہ ہمارے رسول بھی گھر کے کام میں شرم محسوس نہیں کرتے اور میں اس آدمی کو آدمی ہی نہیں سمجھتا جو بیوی کا ہاتھ بٹانے میں شرم محسوس کرے۔
ہر اچھا کھانا بنانے پر ہمارا ہاتھ چوم کر دعا دیتے ہیں ۔
ہر چھوٹے موٹے کام پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بہت سی ضرورتوں کا ان کو کہنا ہی نہیں پڑتا وہ خود ہی احساس کرلیتے ہیں ۔
جب ہمیں غصہ آتا ہے تو خود خاموش ہوجاتے ہیں اس طرح کبھی لڑائ ہی نہیں ہو پاتی۔ اور خراب موڈ کو درست کرنے کے لئے بیٹی کے ساتھ مل کر ہر ممکن خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اپنے لئے شاپنگ کریں یا نہ کریں ہماری اور اولاد کی کسی ضرورت میں کمی نہیں ہونے دیتے
بقول لوگوں کے کہ مرد ایسا ہوتا ہے مرد ویسا ہوتا ہے ہم اپنی آنکھ کاا ستعمال کریں تو وہ جالے بھی اک دن ہٹ جاتے ہیں جو تصوراتی ہوتے ہیں ۔ مرد ہم جیسا انسان جسے پیار توجہ اور لاڈ چاہئیے۔
ان وسوسوں سے جن کی عمر بہت کم ہوتی ہے اپنی دائمی زندگی کی نظر کرم سب سے بڑی حماقت ہے۔ آپ تن دہی سے کھانا پکاتی ہیں عبادت اور محبت سمجھ کر پھر آپ کامیاب ہوجاتی ہیں ۔ تو پھر زندگی کے رشتوں میں بھی محبت عبادت اور محنت درکار کیوں نہ ہو۔ جبکہ باقی سب مادہ ہے جبکہ رشتے روح ہیں۔
مرد بھی اگر یہ سوچیں کہ ان کی بیوی ان کو چھوڑ جائے تو ان کی زندگی کیا ہوگی ۔ کیا اس کی جگہ کوئ اور کے سکتا ہے ( عامر لیاقت حسین کی خبر سے اس کا کوئ تعلق نہیں )
مرد کی سب سے بڑی خصوصیت احساس ذمہ داری یہی اس کی محبت کا ثبوت ہوا کرتا ہے۔ باقی سب نام کی محبتیں یا تفریح کا سامان ضرور ہو سکتا ہے جیسے موسمی بخار آکر چلا جاتا ہے (مرد کی جبلت اور نفسیات کا مطالعہ ) ۔
محبت کے کئ رنگ ہوں گے نام ہوں گے ۔ہمیں صرف وہی دیکھنا ہے جو خوبصورت ہے باقی سب سراب ہے۔ میاں بیوی کا ساتھ دائمی ہوتا ہے اور اگر وہ اک دوسرے کے محبوب ہیں تو یقیناً ان کے لئے یہ ساتھ آخروی ہوگا ۔(زیادہ نیک لوگوں کو وہی بیوی پھر سے مل جائے گی یہ سوچ کر ہی ہنسی آگئ )
یہ بات سچ ہے کہ تالی دو ہاتھوں سے ہی بجتی ہے اس کے علاؤہ قسمت کا دخل بھی مسلم ہے۔
لیکن۔۔ لیکن ۔ لیکن ۔۔
ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں ۔۔۔
ایسا ممکن نہیں کہ جہاں بے ادبی ہو وہاں پاکیزہ محبت پنپ پائے۔ ہم انسان پیار میں جانوروں سے زیادہ والہانہ پن نہیں رکھ سکتے ( حوالہ جات نیشنل جیوگرافک)
لیکن محبت انسانوں کا کام ہے اور عشق ۔۔۔ انسانی عقل سے ماورا جذبہ جس کا دو طرفہ ہونا لازمی نہیں ۔
ہم انسانوں کا المیہ یک طرفہ محبت رہی ہے ۔ دو طرفہ محبت تو اپنے اپنے گلستانوں میں گل کھلا ہی دیتی یے۔ اور ان میں سے اکثریت معاشرے میں خود کو منو اکر چنو منو کو گود میں لئے پھرتے ہیں۔
پیار جانوروں سے بھی ہوجاتا ہے لیکن ان سے پیار کرنے والوں کو ان کی جدائ میں کبھی کسی نے خود کشی نہیں کرتے دیکھا۔ نہ کسی نے ان کے لئےاپنی زندگی تیاگی ۔ یہ محبت ہی ہے جو انسان کو اپنی ہی زندگی سے بیگانہ کرتی ہے اور شعور سے لاشعور کی سطح پر جادوئی طور پر قابض ہونا شروع کرتی ہے۔ اور فی زمانہ (سوری ٹو سے ) عشق کی سطح پر پہنچ نہیں پاتی۔
عملی زندگی میں ہم فنا فی الذات کا وہ نمونہ تو پیش نہیں کرسکتے جو براہیم ع یا کئ مجازی عاشقوں نے پیش کیا
ہم اپنی ذات کے دائرے سے ذرا باہر اکر، ٹھیک اسی طرح جس طرح افسانے کے کردار بن کر ان کو جیتے ہیں سامنے والے کی زندگی کو جی کر دیکھیں تو شاید وہ کردار بی آپ کا کردار ہوجائے۔
اپنی انا کو اپنا سب سے بڑا دشمن جانتے ہوئے اور اپنے جھکاؤ ،فطری حیا ، مامتا والی، معاف کرنے والی فطرت اور معصومیت کو اپنا دوست مانتے ہوئے سب کچھ ہار کر سب جیت لیں ۔
اللہ تعالیٰ سب محبتوں سب کے رفیقین کو سلامت رکھے اور اک دوسرے کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے یہ سوچتے ہوئے کہ ہم میں سے کوئ فرشتہ نہیں اور اگر ہم سچے ہیں تو جیت سچ کی ہوتی ہے۔ اک دوسرے کو برائیوں سمیت اپنا کر پھر محبت کی بات کریں۔
محبت کا دن سب کو مبارک
اسی طرح کی آئیں بائیں شائیں ہماری موٹی سی کتاب
Sacred science (LOVE)
میں بشرط زندگی آپ کو اگلے سال پڑھنے کو ملے گی۔
ڈاکٹر لبنیٰ زبیر عالم
Translate English :
By the way, Valentine's Day is a nightmare. And considering that you have to be unmarried to enjoy it. But Eastern women's Valentine is their only and only husband. If one day thinking of the virtues of the husband, thanking him for his many sacrifices and favors, giving him a good gift, if there is no play, then smiles and flowers are the best gifts. If they are renewed faithfully by making delicious food of their choice and by preparing it themselves, then surely they will forget everything.
Valentine's Day
Then your eye will open
If I look at my married life and put behind me all the things that have to do with the future or the past. And those dreams or aspirations which are related only to economic and social development instead of satisfaction or happiness, then I start seeing and feeling all this.
For example I'm sore I never wake up for breakfast lest my sleep be disturbed.
When I'm sick, tea comes to my bed and I have a shy breakfast and think about how to get rid of this debt because duty is a debt that only you can repay.
I was working in the kitchen when all of a sudden my husband started shaking hands with me.
His justification for not giving up in any way is that even our messengers do not feel ashamed in housework and I do not consider a man to be ashamed of helping his wife.
We kiss our hands and pray for every good meal.
Thank you for every little thing.
They don't have to say many needs, they realize it themselves.
When we get angry, we become silent. This is how a fight never happens. And they try to make their daughter happy as much as possible to correct the bad mood.
Whether you shop for yourself or not, there is no shortage of needs for us and our children
According to people, this is what happens to a man, this is what happens to a man.
A man like us who needs love, attention and pampering.
From the whispers of those who are very young, the sight of their eternal life is the greatest folly. You cook with your heart, understanding worship and love, then you become successful. Then why love, devotion and hard work are also required in life relationships.
Everything else is matter, while relationships are souls.
Even men, if they think that their wife will leave them, what will be their life. Can anyone else replace him (it has nothing to do with Amir Liaquat Hussain's news)
The greatest characteristic of a man is his sense of responsibility and this is the proof of his love. Everything else can be just love or fun stuff like seasonal fever comes and goes (study of man's instincts and psychology).
There will be many colors of love, there will be names. We only have to see what is beautiful, everything else is a mirage. Husband and wife are always together and if they are in love with each other, then this will definitely be the last for them together.
It is true that clapping is done with both hands.
But ... But But ...
Literature is the first context in the context of love ...
It is not possible for pure love to flourish where there is rudeness. We humans cannot be more loving than animals (References National Geographic)
But love is the work of human beings and love ... An emotion beyond human reason that does not have to be two-way.
The tragedy of us human beings has been one-sided love. Mutual love blooms in its own flowers. And most of them are self-absorbed in the society.
Animals are also loved, but those who love them have never seen anyone commit suicide in their separation. No one gave his life for them.
It is love that alienates man from his own life and begins to magically take over the level of consciousness from the unconscious. And it doesn't reach the level of love at any time (from Suri II).
In practical life, we cannot present the pattern of annihilation per se that Brahman or many virtual lovers have presented.
If we go a little beyond the realm of our own caste and live the life of the person in front of us in the same way that we become the characters of fiction, then that character B may become your character.
Knowing your ego as your greatest enemy and considering your inclination, natural modesty, motherly, forgiving nature and innocence as your friend, defeat everything and win.
May Allah Almighty keep the companions of all loves safe and give them the ability to value each other thinking that none of us are angels and if we are truthful then victory is for truth.
Adopt each other, including evils, then talk about love.
Happy Valentine's Day everyone
Let's leave our thick book like this
Sacred science (LOVE)
I hope you get to read next year.
Dr. Lubna Zubair Alam