۔
محبت انسان کوبے بس کر دیتی ہے ۔ جیسے کسی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر بیٹھا دو ______ بالکل ویسے ہی دل کے ساتھ ہوتا ہے ۔ باندھ دیا جاتا ہے کہ لو اب ساری زندگی بندھے رہو، تکلیف کاٹتے رہو ، جھیلتے رہو عذاب۔
محبت صرف محسوس کرنے کی چیز نہیں ہے۔ یہ تو جینے کا ایک طریقہ ہے۔ بالکل اس طرح سے کہ ایک چیز سے آپ کو تکلیف ہو اور وہ چیز آپ کے ساتھ باندھ دی جائے اور آپ اس سے پیچھا بھی نہ چھڑوا سکیں۔ اس کے ساتھ سونا، اسی کے ساتھ جاگنا ، کھانا پینا ۔ تو کیسا لگے گا ؟
لوگ جھوٹ بولتے ہیں کہ اب وہ بدل گئے ہیں۔ محبت باقی نہیں رہی لیکن میں بتاؤں ؟؟؟؟؟ کہ محبت آگ جیسی ہوتی ہے جس کے دامن میں لگ جائے اسے خاک کئے بنا نہیں چھوڑتی اور جو خاک ہو جائے اسے دوبارہ کون بنائے۔
کسی دن تمہارے پاس ڈھیر سارا وقت ہو
اور میں اپنی حسرتوں بُنی شال کا
دھاگہ دھاگہ اُدھیڑ کر تمہیں دکھاوْں
کیا ایسا ہو سکتا ہے.....؟
کسی سمندر کنارے کسی سیمنٹ کے بینچ پر
میری پشت "کائنات" کی پشت سے لگی ہو
اور سمندر ہماری باتیں سن کر
محبت زندہ باد کا شور مچا دے
کیا ایسا ہو سکتا ہے.....؟
کسی روز اپنی یادوں کے ہمراہ تم خود بھی آوْ
اور میرے کاندھے پہ سر رکھ کر کہو
"اتنا یاد کیوں کرتے ہو؟
بے دھیانی کا دھیان بھی اپنی سمت کھینچ لیتے ہو"
کیا ایسا ہو سکتا ہے.....؟
کسی جھیل کنارے کی شام ہو
اور جھیل کنارے اُڑتے جگنووْں کی
روشنی کے سائے میں
میں تمہارے سامنے تمہاری مجبوریوں کو
نظم کروں
مجھے معلوم ہےایسا ہو سکتا ہے
گر تم چاہو
ایسا ہو سکتا ہے...
سب سے بھاری جنازہ مردہ محبت کا ہوتا ہے جسے نہ زمین قبول کرتی ہے نہ آسمان قبول کرتا ہے ،نہ ہی سمندر ۔ روح جسم کے خالی پنجروں میں پھڑپھڑاتی رہتی ہے ۔ بلآخرامیدیں کفن اوڑھ کر دم توڑ دیتی ہیں