Roshni ka soraag.... - The Poetry Collections

Hot

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, 27 November 2014

Roshni ka soraag....



.

روشنی کا سراغ پانے سے
کیا ملا مجھ کو دل جلانے سے

یاد آتے ہیں آج بھی مجھ کو
یار میرے سبھی پرانے سے

غم زمانے کے بھول جاتا ہوں
اے مرے یار تیرے آنے سے


تیری دہلیز سے نہیں اٹھتا
چین ملتا جو سر جھکانے سے


آستینوں میں سانپ ہوتے ہیں
ہاتھ ڈرتا ہوں اب ملانے سے


اس لیے میں صدا نہیں دیتا
اس نے آنا نہیں بلانے سے


میں قمر اس کے پاؤں پڑ جاتا
مان جاتا وہ گر منانے سے


............................

.

Post Top Ad

Your Ad Spot