Aurat Aik Pehli The poetry collectiom - The Poetry Collections

Hot

Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, 12 October 2016

Aurat Aik Pehli The poetry collectiom


۔
بہت سے لوگ کہتے ہیں
کہ عورت کو سمجھنا ناممکن ہے
عورت اِک پہیلی ہے
جو اکثر حَل نہیں ہوتی

سُنو! 
تُم نے کبھی ساحل پہ
 بِکھری ریت دیکھی ہے؟
سمندر ساتھ بہتا ہے مگر
اِسکے مُقدّر میں ہمیشہ پیاس رہتی ہے

سُنو! 
تُم نے کبھی صحرا میں جلتے پیڑ دیکھے ہیں؟
سبھی کو چھاوٴں دیتے ہیں مگر
اِن کو صِلے میں دُھوپ مِلتی ہے

سُنو!
تُم نے کبھی شاخوں سے بِچھڑتے پھول دیکھے ہیں؟
وه خُوشبو بانٹ دیتے ہیں بِکھر جانے تَلک لیکن
ہوا کا ساتھ دیتے ہیں

سُنو!
تُم نے کبھی میلے میں بجتے ڈھول دیکھیں ہیں؟
عَجب ہے المیہ اِن کا بہت ہی شور کرتے ہیں
مگر .. اندر سے خالی ہیں
یہی عورت کا قِصّہ ہے
یہی اِسکا فسانہ ہے 
بَس اِتنی سی پہیلی ہے 

۔

Post Top Ad

Your Ad Spot