Kash ab tak us ny bta deya ho.... - The Poetry Collections

Hot

Post Top Ad

Your Ad Spot

Saturday, 22 October 2016

Kash ab tak us ny bta deya ho....


.

میرے خوش نظر
میں وہی خوش نگر ہوں 
جہاں تم نے 
کئی برس پہلے
 محبت کے لشکر اتارے تھے 
خدا ئے محبت کو گواہ بنا کر
ہمارے جسموں نے اپنے چولے بدلے تھے 
ہم روز شام ڈھلے ۔۔ پاکیزہ آسمان تلے 
اپنے دل کی پنکھڑیوں کو
 ایک دوسرے سے ملا کر 
محبت کی مقدس خوشبو سونگھا کرتے تھے 
روح کو روح سے ملا کر
 زندگی پیا کرتے تھے 
تم محبت سے مجھے دیکھے جاتے
 اور کہتے 
جانم ۔۔ محبت ایک رات ہے 
جو بڑی کرشمہ ساز ۔۔۔۔
 بلند پرواز ہے
جس نے اپنا دامن
حریم مقدس سے
 آسمان تک بچھا رکھا ہے 
تم ساتھ ہو میرے
قسمت کے ستارے
 اب سارے شب تاب ہیں 
میرے خوش فکر
وہ تمہارا خوش نگر
 تمہارے بنا بڑا اداس ہے 
کاش ۔۔۔۔۔
اوج فضا میں مستور 
جدائی نے 
مرا خاموش اقرار نامہ
 تمہیں سنا دیا ہو 
کاش ۔۔۔ 
اب تک اس نے بتا دیا ہو
فصل و وصل میں
 تم ہی میری قرار گاہ ہو

ڈاکٹر نگہت نسیم

Post Top Ad

Your Ad Spot