Mohabat Main Kabhi Do Raye Ka Imkan Nahi Hota - The Poetry Collections

Hot

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, 23 October 2016

Mohabat Main Kabhi Do Raye Ka Imkan Nahi Hota

محبت میں کبھی دو رائے کا امکاں نہیں ہوتا


Mohabat


محبت میں کبھی دو رائے کا امکاں نہیں ہوتا
یہ ہوتی ہے ___ تو ہوتی ہے
نہیں ہوتی تو __جتنا بھی جتن کر لو،نہیں ہوتی
____کوئی اچھا اگر لگ جائے تو
.....سب خامیاں اُس کی
  اچانک، خوبیوں کی اوڑھنی میں چُھپ سی جاتی ہیں
زمانہ لاکھ سمجھائے ____ سنبھل جاؤ
وہ ایسا ہے___ وہ ویسا ہے
سمجھ میں کچھ نہیں آتا
سماعت اور بصارت کو سُجھائی کچھ نہیں دیتا
سمجھ آتا ہے__ اُس لمحے
کہ جب دامن میں لاکھوں چھید ہو جائیں
کبوتر کے پروں کے ساتھ لپٹے سب عیاں جب بھید ہو جائیں
محبٌت میں کبھی دورائے کا امکاں نہیں ہوتا
یہ ہوتی ہے _____ تو ہوتی ہے
نہیں ہوتی تو _____جتنا بھی جتن کر لو،نہیں ہوتی
محبٌت میں کبھی دورائے کا امکاں نہیں ہوتا

(فاخرہ بتول)

Post Top Ad

Your Ad Spot