.
یوں لگتاہے جیسے.
حبس بےجا میں رکھا گیا مجھے
وحشت کی سولی چڑھاکر
تنہائی کی مار،مار کر
میری بےبسی کامزہ لیاگیا
یوں لگتاہےکہ جیسے پرکھا گیا مجھے
چاہتوں کی بھینٹ چڑھاکر
میری خوداری میری انا کو دباکر
مجھےمفلوج کردیا
جینامحال کردیا
یوں لگتا ہےکہ
جیسے ذندہ رہنابھی
ایک معمہ بن گیا ہو
جیسےوفا کا مطلب بدل گیاہو
عدو کے ہاتھوں شکست کھاکر
بےگوروکفن پڑی لاش کی مانند
اک اذیت میں جینا پڑ رہا ہے مجھے
حبس بےجا میں رہنا پڑ رہاہے مجھے
یوں لگتاہےجیسے
کڑا وقت ہے
گزارنا پڑ رہا ہے مجھے
