.
اس نے کہا
چلو اک کھیل کھیلتے ہیں
میں تمہاری آنکھوں پہ پٹی باندھتی ہوں
تم مجھے پکڑنا
صیحیح سمت کی نشاندہی کرنا
میری خوشبو سے مجھےتلاش لینا
مجھےڈھونڈ لینا
مجھےتھام لینا....میرا ہوجانا
میں اب تک آنکھوں پہ پٹی باندھے
اسے تلاش رہاہوں
میں اپنی دانست میں
اس کا ہو رہا ہوں
جو مجھےاندھیرے سونپ کر
نجانےکہاں اجالا بکھیر رہی ہے
میری آنکھوں پہ ابھی تک پٹی بندھی ہوئی ہے
.
