.
ہاں سب کچھ میرے لئے ہی تو ہے
بہت عرصے بعد
ٹیرس پر کھڑا ہوں
ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہواٶں کو
اپنے چہرے پر
محسوس کر رہا ہوں
آنکھیں بند کر کے
ایک گہری سانس بھری
اچانک سے کچھ سرسراہٹ ہوٸ
جیسے کسی نے
کانوں میں سرگوشی کی ہو
ایک آواز
ایک احساس ایک سرگوشی
سمیٹ لو وہ سب جو تمہیں
دیا جا رہا ہے
دیا جاتا ہے
دیا جا چکا ہے
زہن میں ہلچل ہوٸ
سب کچھ؟
سب کچھ قبول کروں ؟
جواب آیا ۔۔۔۔۔۔۔
ہاں سب کچھ
کیونکہ جو تمھارے لیے ہے
وہ سب سے بہترین ہے ۔
میں نے آہستگی سے
آنکھیں کھولیں
ایسا لگا کہ کہیں دور
کوٸ قہقے لگا رہا ہے
کچھ سسکیاں
ایک زندگی کی نوید
پھر موت
ہاں سب کچھ
سب کچھ
میرے لیے ہی تو ہے
اور بہترین عنایت
اور احسان
عدیل ہاشمی