Main Aksar Khud Say Sawal Krta Hun - The Poetry Collections

Hot

Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, 16 February 2022

Main Aksar Khud Say Sawal Krta Hun

  .

MAYA

 


مایا (1)

جانتی ہو میں اکثر...
خود سے یہ سوال کرتا ہوں
کہ اگر...
تم نے ہاں کر دی ہوتی
تو مری زندگی کیسی ہوتی
اور ہر بار
 دل تڑپ کر جواب دیتا
بہت سُندر، بہت مکمّل
کسی بھی بوجھ کے
بوجھل پن سے آزاد
 
تمہیں پتا ہے
ہر وقت اک خوف رہا مجھے
تمہیں خط لکھتے
 ڈر لگا مجھے
کہ کہیں تم یہ نہ کہہ دو
کہ تمھاری زندگی میں
میری کوٸی جگہ نہیں 
پر تمہیں کیا خبر 
مجھ سے بے خبر!!!!
تم شاید 
یہ سب ویسے نہیں جانتیں....
جیسا تمہیں جاننا چاہیے تھا
 
تمہیں کیا خبر کہ
تمہارے خیالوں میں
 اس پاگل دل نے
مکمّل 
بیس سال گزارے ہیں
بچپن سے جو مایا 
مجھے یاد ہے
اسکا چہرہ
 بہت خوبصورت تھا
ایک مسکان 
اُس کے چہرے پر کِھلتی تھی
چہکتا ہوا خوشنما چہرہ
میرا چہرہ تو شاید تمہیں
یاد بھی نا ہو گا اب
 
سوچتا ہوں کہ...
میرےہاتھوں میں
 تمھارا ہاتھ ہے
اور ہم لال سرخ ڈوبتے
سورج کی اور چل رہے ہیں 
 
ارے ہاں!!
اس سب میں یاد آیا مجھے...
تمھارا من پسند رنگ کیا ہے
اپنے خیالوں میں،
میں ہمیشہ تمہیں
اپنی
 سیاہ بختی کے اندھیروں میں
پہروں بیٹھ کر...
تمہیں تمہارے من پسند...
لال رنگ میں دیکھتا ہوں
 
تحریر ۔۔۔۔۔عدیل ہاشمی

Post Top Ad

Your Ad Spot