اپنی زندگی کو کیسے کامیاب بنائیں
رسک لینے کے لئے تیار رہنا
دوستوں کوئی بھی شخص دنیا میں جب آتا ہے وہ علم سے خالی ہوتا ہے اس کی دنیا ۔۔ اس کا اثاثہ اس کے ماں باپ اور گھر والے ہوتے ہٰیں ۔۔ گھر سے باہر قدم رکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے دنیا تو کچھ اور ہی ہے ۔۔ پھر جیسے جیسے انسان لوگوں سے انسان ملتا ہے وہ اپنے تجربات سے دنیا کو اپنے انداز میں بیان کرتا ہے۔
یاد رکھیں رسک میں ہمیشہ نقصان ہے ۔لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ انسان کوشیش کرنا چھوڑ دے اور کچھ نیا نہ سیکھیں ۔۔انسان کو ہر دن کچھ نہ کچھ ضرور سیکھنا چاھئے ،اچھی کتابیں پڑھیں اچھے لوگوں کے ساتھ دوستی کریں ۔ انہیں اہمیت دیں ۔ آپ جو کام کرچاھتے ہیں اس بارے میں جاننا شروع کردیں ۔۔ جتنا آپ ریسرچ کرو گے ۔ اتنا ہی ناکامی سے بچنے کے راستے ملتے جائیں گے ۔۔ پھر آپ کو ترقی کی اونچائی پے پہچنے سے کوئی روک نہیں سکتا ۔
یاد رکھیں علم کی روشنی ہی کامیابی کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔۔ اور روشنی کے سفر میں گرنے کا امکان کم ہی ہوتے ہیں ۔۔ کیونکہ انسان جب بھی گرتا ہے۔۔لاعلمی میں گرتا ہے ۔۔
اور لوگ خوش ہوتے ہیں جب کوئی گرتا ہے ۔لاعلمی اندھیرا ہے جس میں سامنے پڑی شے بھی نظروں سے اوجھل رہتی ہے۔انسان جب بھی ناکام ہوتا ہے اپنی لاعلمی یا کم علمی کے باعث ہی ہوتا ہے ۔
لوگ لاعلمی کا فائدہ اٹھانے کے ماہر ہیں ۔۔اس لیے کوئی بھی کام شروع کرو اس کے بارے میں جاننا شروع کریں ۔۔ جتنا آپ معلومات حاصل کرو گے رسک کم ہوتا جائے گا ۔
دوستوں لاعلمی جہالت ہے ۔۔ اگر آپ کہیں انجان جگہ جانے کا ارادہ رکھتے ہو تو وہاں کے موسم اور رہنے کے بارے میں مکمل واقفیت حاصل کریں تاکہ مقامی لوگ آپ کی لاعلمی کا فائدہ نہ اٹھا لیں ۔۔ اور جب بھی کوئی کاروبار کرنے کا سوچیں تو اس بارے میں بھی ہر زاویے سے تحقیق کریں ۔۔ اور اپنا کام خود کرنے کی عادت ڈالیں ۔۔ لمبے سفر سے خواری سے کبھی نہ گھبرائیں ۔
اپنے کاروبار کی ترقی کے لئے سیکھتے رہیں ۔اپنی ذات پے کام شروع کریں ۔۔ جتنا آپ سیکھتے جاو گے لوگوں کی مدد کی کم ضرورت پڑے گی۔ بلکہ آپ خود کو اس فیلڈ کا استاد بنا لیں کہ لوگ آپ سے مشورے لیں ۔۔
دوستوں کوئی بھی شخص دنیا میں جب آتا ہے وہ علم سے خالی ہوتا ہے اس کے دنیا۔ اس کا اثاثہ اس کے ماں باپ اور گھر والے ہوتے ہٰیں ۔۔ گھر سے باہر قدم رکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے دنیا تو کچھ اور ہی ہے ۔۔ پھر جیسے جیسے انسان لوگوں سے انسان ملتا ہے وہ اپنے تجربات سے دنیا کو اپنے انداز میں بیان کرتا ہے۔۔
اگر آپ رسک لینا نہیں چاھتے تو جو کام کرنا چاھتے ہو اس بارے میں ذیادہ ذیادہ معلومات جمع کریں کہ کوئی آپ کو دھوکا نہ دے سکے ۔۔
مستقل مزاجی کا اصول اپنائیں
دوستوں آپ کتنے ہی محنتی کیوں نہ ہوں اگر آپ میں صبروتحمل اور مستقل مزاجی نہیں ہے تو آپ کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے ۔۔ ہر کام کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے ۔۔اسی طریقے پے عمل کرنا ہوتا ہے انتطار کرنا ہوتا ہے۔اس دائرے سے باہر جاو گےناکام رہوگے۔
دوستوں دنیا میں ٹیلینٹیڈ اور ذہین لوگوں کی کمی نہیں ۔۔ کبھی سوچا ہے کہ کم ٹیلنٹیڈ لوگ ہی دنیا میں کیوں کامیاب ہوتے ہیں ۔۔ کیونکہ وہ مستقل مزاج ہوتے ہیں۔ خود پے بےجا فخر نہیں کرتے ۔ یہ لوگ اپنا کام خاموشی سے کرتے ہیں۔ صرف ڈسپلین کی عادت ہی کامیابی کی کنجی ہے ۔
انسان جلد باز ہے اسے ہر کام کی جلدی ہوتی ہے یاد رکھیں کامیابی کا سفر صفر سے شروع ہوتا ہے ۔۔ ایک ایک سیڑھی چڑھ کر ہی کامیابی کی سیڑیاں پار کرتے ہیں ۔۔ آپ جس وقت اپنے سفر کی ابتدا کریں گے لوگ آپ کو سمجھائیں گے آپ کو پاگل بھی کہیں گے ۔۔ یاد رکھیں شورٹ کٹ سے کامیابی جتنی جلدی ملتی ہے اتنی جلدی چھین جانے کے امکان بھی ذیادہ ہوتے ہے
آپ سورج کو ہی دیکھ لیں یہ کتنی ڈسپلین کے ساتھ صبح طلوع ہوکر مغرب میں غروب ہوجاتا ہے ۔۔ سمجھنے والوں کے لئے اس میں نشانیاں ہیں ۔۔ اگرآپ خود کو کامیاب دیکھنا چاھتے ہو، تو سورج کے ساتھ اپنی صبح کا آغاز کرو۔ جن کے خواب بڑے ہوتے ہیں وہ کم ہی سویا کرتے ہیں ۔۔ اور ایسے لوگوں کا وقت وقت تحقیق و تجسس میں گزرتا ہے ۔۔
دوستوں اگر کامیابی مطلوب ہے تو اپنے مزاج میں ڈسپلن پیدا بیدار کریں صبر و تحمل کے ساتھ اپنے علم میں اضافی کریں اور اپنا کام کو مستقل مزاجی کے ساتھ کرتے رہیں۔۔ یاد رکھیں ایک بیج ایک دن میں کبھی بھی بھل دار اور سایا دار درخت نہیں بنتا۔ اس بیج کو درخت بنے کے لئے زمانے کی دھوپ چھاوں اور سرد و گرم موسم کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ تبھی وہ ایک خوبصورت اور فائدہ مند درخت بنتا ہے
آپ اپنے کام کو بیج جیسا تصور کریں اور اسے پھل دار بنانے کے لئے انتھک کوشیش کرتے جائیں۔دوستوں زندگی کسی کی بھی آسان نہیں ہوتی ۔۔ خود کو کمفرٹ زون سے نکال کر خود کو ایک ٹارگٹ دیں ۔۔ اپنے کام سے عشق کریں
انکار کرنا سیکھیں
دوستوں اگر آپ ہمیشہ لوگوں کے لئے دستیاب ریتے ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ کبھی بھی اپنے کاموں کو وقت پے ختم نہیں کرسکتے ۔۔ نہ ہی کچھ نیا کر سکتے ہیں ۔۔ کیونکہ آپ کو لوگوں کے کاموں کو ختم کرنے کی ذمیداری ہمیشہ بےچین رکھے گی ۔۔اور اگر آپ اپنی زمینداریوں سے چوکتے ہو تو لوگ آپ کو غیر زمیندار کہنے میں وقت نہیں لگائیں گے ۔۔اس لئے اتنی ہی زمیداری اپنے کاندحوں میں لیں جتنا آپ کر سکتے ہو۔۔ جتنا آپ فری رہو گے اپنے کاموں کو آسانی کے ساتھ پورا کرسکتے ہو ۔۔ ۔۔ ایسی مصروفیات سےخود کو بچائیں جو آپ کے مقصد کے حصول میں دخل اندازی کریں۔۔ جیسے سوشل میڈیا کا استعمال ۔۔ٹی وی دیکھنا ۔۔ بلا وجہ کی بحث و مباحث میں حصہ لینا ۔۔
صبر کرنا سیکھیں
ہر کام کو کرنے کا طریقہ ہوتا ہے اور کام کی تکمیل میں وقت بھی لگتا ہے ۔۔ یاد رکھیں جس طریقے اور انتھک کوشیشوں سے آپ نے تحقیق کر کے علم ملا ہے اس کام کو کرنے میں اس سے ذیادہ وقت لگے گا۔۔ جادو کا چراغ کہیں بھی نہیں ۔۔ ہر کام کا ایک طریقہ کار اس پروسیس سے گزرنا ہی پڑتا ہے ۔ ایک درخت جو آج سایا دیتا دیکھائی دیتا ہے جس سے سب فائیدہ حاصل کرتے ہیں سوچوں کبھی یہ بھی ایک بیج تھا ۔۔
اپنی کوشیش کو بھی ایک بیج کی طرح سمجھیں۔۔ اور اس بیج کی نگہداش کے لئے حسب ضرورت پانی دیتے رہیں ۔۔ علم ہی وہ طاقت ہے جو آپ کو ناکامی سے بچاسکتی ہے ۔۔ درحقیقت رسک ہی ناکامی کا دوسرا نام ہے ۔۔
دیکھا گیا کہ ڈسپین کے عادی افراد ٹیلینٹیڈ افراد سے آگے نکل جاتے ہیں ۔۔ ٹیلینٹیڈ افراد خود پے ہمیشہ فخر کرتے ہیں اور سیلف کنفیڈینس میں مارے جاتے ہیں ۔۔ ۔ ایسے لوگ انتہائی سست ہوتے ہیں ۔۔ اپنی مرضی سے ہر کام کو کرنا چاھتے ہیں ۔ دیر میں کام کی شروعات کرتے ہیں اور۔ جلد بازی ہی ان کی ناکامی کا سبب بنتی ہے۔
اپنے دوستوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں
دوستوں کہتے ہیں کہ انسان جیسی صحبت میں رہتا ہے۔ وہ وقت گزرنے کے ساتھ ان جیسا ہی بن جاتا ہے اگر آپ کامیاب انسان بننا چاھتے ہوتو اپنے دوستوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں ۔ ایسے لوگوں کے ساتھ خود کو دور کر دیں جو اپنے وقت کی قدر نہیں کرتے ۔ جن کی ذندگی کا کوئی مقصد یا ٹارگٹ نہ ہو۔ جو بزدل ہوں ۔۔ جس میں آگے بڑھنے چاھت ہی نہیں ۔ ۔۔ کیونکہ یہی لوگ آپ کو آگے بڑھنے سے روکے گے۔ ایسے لوگوں سے خود کو دور رکھیں جو نیگٹیو سوچتے ہیں ۔ آپ جیسے لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہو لاشعوری طور پر ویسے ہی بن جاتے ہو۔۔کیونکہ ماحول ہی انسان کی شخصی تعمیر کرتا ہے۔
دوستوں ایک ڈائیری میں آپ پانچ دوستوں کے نام لکھیں جن کے ساتھ آپ ذیادہ سے ذیادہ وقت گزارتے ہیں ۔۔ اور سوچیں کہ اگلے پانچ سالوں میں وہ کہاں ہونگے ۔۔ اگر ان کی سمت بے سمت ہوئی تو آپ بھی بھٹکتے رہوں گے ۔۔ کامیاب لوگوں کے ساتھ رہیں ۔۔ ان کی عادات سیکھیں ۔۔ ان سے کامیابی حاصل کرنے کے طریقے سیکھیں ۔۔ انسان دیکھ کر ہی سیکھتا ہے ۔۔دنیا سے ہی انسان سیکھتا ہے ۔۔ یاد رکھیں ایک دن میں انسان کچھ نہیں سیکھتا ۔۔ نہ ہی ایک دن میں انسان کامیابی حاصل کرسکتا ہے
اگر آپ کے اطراف کامیاب اور اچھےلوگ دستیاب نہیں تو تنہا رہیں اور اچھی کتابوں کو اپنا دوست بنا لیں ۔گوگل اور یوٹیوب مین ہر طرح کی معلومات مل جاتی ہیں سرچینگ کریں ۔کوئی ایک اسکیل سیکھیں جو آپ کو کامیابی کی طرف پہلا قدم اٹھانے میں مدد دے گی ۔ یاد رکھیں یہ ذندگی آپ کوبے وقعت گزارنے کے لئے نہیں ملی۔ اپنی زندگی کو مقصد دیں ۔۔ جب آپ کود کامیاب ہوں گے تو دوسروں کی مدد کر سکیں گے اور ایک کامیاب زندگی گزار سکیں گے ۔۔ اور زندگی میں کچھ نیا سیکھو ۔۔ نیا سوچو اور نیا کرو۔۔ یاد رکھیں کہ علم روشنی ہے جو اپنے سات چلنے والوں کی رینمائی تو کرتی ہے ۔۔۔ لیکن اس روشنی کے پیچھے چلنے بھی اس روشنی سے مستفید ہوتے ہیں۔۔اور وہ بھی گرنے سے بچتے ہیں ۔۔ خود کو اتنا کامیاب بنا لو کہ لوگ آپ کے نام کا حوالہ دے کر اپنی بات میں وزن پیدا کریں اور آپ کا ساتھ ان کے لئے قابل فخر ہو۔
تحریر :کرن مہک