ღღ بلا جواز ღღ
بہت مشکل سے ہوتا ہے
بہت آسان ہوجانا
کوٴی بھی لفظ لکھ دینا
کوٴی بھی بات کردینا
خیالوں کے مناظر میں
کوٴی بھی رنگ بھر دینا
کسی غمگین لمحے کو
فقط اک یاد کہہ دینا
دلِ ناشاد کو
، برباد کو آباد کہہ دینا
بہت آسان بھی ہے
عشق پہ قربان ہوجانا
مگر مشکل سے ہوتا ہے
بہت آسان ہوجانا
کہ جب یادوں کی باراتیں
غمِ محفل سجاتی ہوں
ستاروں کی طرح سنسان
آنکھیں جھلملاتی ہوں
فلک بےزار لگتا ہو
زمیں ناراض لگتی ہو
ہر اک آہٹ بھی
پہچانی ہوٴی آواز لگتی ہو
غمِ دن بیت جانے میں
بہت سی رات ہو جیسے
خیالِ عکسِ جاناں ہی
فقط حیات ہو جیسے
جہانِ لاشعوری میں
شعوری جنگ ہوجاٴے
دلِ وحشی کی وحشت
بھی سراپا دنگ ہوجاٴے
انا جو عشق کی معصومیت
سے ہار کر جاٴے
جنونِ صبر بھی
حدّ جبر کو پار کرجاٴے
تو لگتا ہےکہ سوکھے ....
ساحلوں کی ریت، پانی ہے
تو لگتا ہے....
محبت، خواب و خواہش خوش گمانی ہے
تو پھر آسان ہوتا ہے
غمِ جاناں ہی جینے کا
فقط سامان ہوجانا
مگر مشکل سے ہوتا ہے
بہت آسان ہوجانا
بقلمۛ ارباب علی خان