ایک شخص نے بچھڑا ذبح کیا اور اسے آگ پر پکا کر اپنے بھائی سے کہا کہ ہمارے دوستوں اور پڑوسیوں کو دعوت دو تاکہ وہ ہمارے ساتھ مل کر اس کو کھائیں
اس کا بھائی باہر گیا اور پکار کر کہا۔ اے لوگو!!
ہماری مدد کرو میرے بھائی کے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔ کچھ ہی دیر میں لوگوں کا ایک مجمع نکلا اور باقی لوگ کام میں لگے رہے جیسے انہوں نے کچھ نہ سنا ہو۔ وہ لوگ جو کہ آگ بجھانے میں مدد کو آئے تھے انہوں نے سیر ہوکر کھایا پیا۔ تو وہ شخص اپنے بھائی کی طرف تعجب سے دیکھ کر کہنے لگا :
یہ جو لوگ آئے تھے میں تو انہیں نہیں پہچانتا اور نہ میں نے پہلے ان کو دیکھا ہے پھر ہمارے دوست احباب کہاں ہیں؟
بھائی نے جواب دیا کہ یہ لوگ اپنے گھروں سے نکل کر ہمارے گھر میں لگی آگ بجھانے میں ہماری مدد کو آئے تھے ناں کہ دعوت میں۔اس لیے یہی لوگ مہمانی اور مہربانی کے مستحق ہیں.
"جس کو تکلیف کے وقت اپنے اردگرد نہ پاؤ اس کو دوست بھائی،یا پڑوسی کا نام مت دو۔ اور جو تنگی کے وقت تیرا ساتھ دے وہی آپ کے حقیقی ہمدرد ہیں" ۔
True Firends
A man slaughtered a calf and cooked it on fire and said to his brother:
Invite our friends and neighbors to eat with us
Her brother went out and shouted.
O people !!
Help us my brother's house is on fire
Soon a crowd of people came out and the rest of the people continued to work
As if they hadn't heard anything.
Those who came to help put out the fire ate and drank to their heart's content.
So the man looked at his brother in surprise and said:
I do not know the people who came and I have not seen them before then where are our friends?
The brother replied that these people had come out of their houses to help us put out the fire in our house.
In the invitation. That is why these people deserve hospitality and kindness.
"Don't call a friend, or a neighbor, a person you don't find around when you're in trouble.
And those who support you in times of trouble are your true sympathizers. "
.