.
سحر کے نور سے دھلتی ہوئی تیری آنکھیں
سفر کی گرد میں لپٹا ہوا میرا چہرہ
ہوا کا آخری بوسہ تھا یا قیامت تھی ؟
بدن کی شاخ سے پھر گر پڑا میرا چہرہ
جسے بجھا کے ھوا سوگوار پھرتی ہے
وہ شمع شام سفر تھی کہ میرا چہرہ
یہ لوگ مجھے پہچانتے نہیں محسن
میں سوچتا ہوں کہاں رہ گیا میرا چہرہ ؟
۔